پشاور (اے پی پی + آئی این پی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تیمر گرہ کیس میں کالعدم تنظیم کے مولانا صوفی محمد کو بری کردیا۔ کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے امیر مولانا صوفی محمد پر 13 مقدمات تھے جن میں سے 5 سے بری ہوچکے ہیں۔ آٹھ مقدمات ابھی تک عدالت میں زیر التواءہیں۔ واضح رہے صوفی محمد پر طالبان کے ساتھ تعلقات ہونے اور ان کی کارروائیوں کا حصہ ہونے کا الزام تھا اور کافی دفعہ حراست میں بھی لیا گیا لیکن ثبوت کی کمی کی وجہ سے وہ باعزت بری ہوگئے۔