اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ترنول سے بارودی مواد برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم پر فرد جرم عائد کردی۔ ملزم شعیب اندرابی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے صحت جرم سے انکار کردیا۔ واضح رہے کہ ترنول میں ایک گھر سے بارودی مواد سے بھرے کھلونا جہاز برآمد ہوئے تھے۔ عدالت نے 21 اکتوبر کو استغاثہ کی شہادتیں طلب کرلیں۔
ترنول بارودی مواد کیس: ملزم شعیب اندرابی پر فرد جرم عائد
Oct 08, 2013