بھارت نے یاسین ملک کو اہلیہ اور بیٹی سے ملاقات کیلئے نیپال جانے سے روکدیا

نئی دہلی (ثناءنیوز + آن لائن) بھارتی حکومت نے جموں و کشمےر لبرےشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو اہلےہ اور دوسالہ سال کی بےٹی سے ملاقات کے لےے نےپال جانے سے روک دےا ہے ، تفصےلات کے مطابق بھارتی حکومت نے یاسین ملک کی اہلےہ اور دوسالہ سال کی بےٹی کے مقبوضہ کشمےر آنے پر غےر اعلانےہ پابندی لگا رکھی ہے۔ اسلام آباد مےں بھارتی ہائی کمشن نے مسز مشعال ملک اور ان کی بےٹی کو اےک سال بعد بھی وےزا جاری نہےں کےا ۔ محمد یاسین ملک گزشتہ روز سری نگر سے نئی دہلی پہنچ گئے تھے جہاں سے انہوں نے اہلےہ اور بےٹی سے ملاقات کے لےے نیپال جانا تھا۔محمد یاسین ملک کی اہلےہ مسز مشعال ملک بےٹی کے ہمراہ پہلے سے ہی نےپال گئی ہوئی تھی ۔ نئی دہلی اےر پورٹ پر محمد یاسین ملک کو نےپال جانے سے روک دےا گےا۔ فرنٹ ترجمان نے بیان میں کہا گیا ہے کہ معصوم بچی جس کو سیاسی حالات و واقعات و معاملات کے ساتھ کوئی سروکار نہیں ہے کو اپنے والد سے دور رکھنے کا یہ عمل قابل مذمت ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا جمہوریت کے دعویداروں کا یہ اقدام جمہوریت کے ماتھے پر سیاہ دھبہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...