نئی دہلی (این این آئی)آندھرا پردیش کی تقسیم کے خلاف مظاہرے شدت اختیار کرگئے، ویزیا نگرم میں غیر معینہ مدت کے لئے کرفیو نافذ کرتے ہوئے شرپسند عناصر کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دے دیا گیا۔ وشاکا پٹنم سمیت آندھرا پردیش کے مختلف علاقوں میں مشعل بردار افراد نے ریلیاں نکالیں اور تقسیم کے خلاف نعرے لگائے۔ ویزیا نگرم میں مشتعل افراد نے ایک بینک سمیت متعدد نجی اور سرکاری املاک کو آگ لگا دی۔ انتظامیہ نے غیر معینہ مدت تک کرفیو نافذ کردیا۔ ادھر سیمندھرا میں پاوراسٹیشنز کے چالیس ہزار ملازمین نے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد شہر میں بجلی کے بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے ساو¿تھ سینٹرل ریلوے سٹیشن بند ہو گیا۔ اور ٹرینوں کی آمدروفت معطل ہو گئی ہے۔ ادھر تیسرے روز بھی جگن ریڈی کی کال پر ہڑتال جاری رہی تما م کاروباری و تجارتی مراکز بند رہے۔