اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کےخلاف دائر اکبر بگٹی کیس کوئٹہ سے اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ پرویز مشرف کی درخواست کی سماعت جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ سابق صدر کے وکیل الیاس صدیقی ایڈووکیٹ نے م¶قف اختیار کیا کہ پرویز مشرف کی جان کو کوئٹہ میں خطرہ ہے، اس لئے وہ پیشی پر نہیں جا سکے، ان کے جانے پر کوئی بڑا واقعہ ہو سکتا ہے، اس لئے مقدمہ اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔ انہوں نے اس حوالے سے سابق صدر کو بلوچستان ہائی کورٹ کی طرف سے طلب کرنے کے احکامات پر عملدرآمد روکنے کی بھی استدعا کی لیکن عدالت نے ان کے دلائل سے عدم اتفاق کرتے ہوئے درخواست خارج کر دی۔ واضح رہے کہ سابق صدر کےخلاف بلوچستان ہائی کورٹ مےں اکبر بگٹی قتل کےس زےر سماعت ہے، عدالت کئی مرتبہ انہےں پےش کرنے کا حکم دے چکی ہے لےکن سابق صدر کو پےش نہےں کےا جا رہا۔
سپریم کورٹ نے مشرف کے خلاف بگٹی کیس کوئٹہ سے اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی
Oct 08, 2013