پاک فوج کی سربراہی، لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم پہلے، راشد محمود دوسرے نمبر پر ہیں

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) پاک فوج کی سربراہی کے لئے لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم سنیارٹی کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہیں، وہ چیف آف لاجسٹک سٹاف کے عہدے پر کام کر رہے ہیں اور وہ 9 اپریل 2014ءکو ریٹائر ہوں گے۔ انہوں نے 1975ءمیں آزاد کشمیر رجمنٹ میں شمولیت سے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ 1981ءمیں ایس ایس جی کا حصہ بنے، جی سی او کوئٹہ، ڈی جی رینجرز پنجاب اور ڈائریکٹر ملٹری آپریشن بنے، 2009ءمیں جی او سی کی حیثیت سے سوات میں کامیاب پیوچار آپریشن کی قیادت کی۔ 2010ءمیں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی ہوئی اور کور کمانڈر بہاولپور مقرر ہوئے۔ دوسرے نمبر پر لیفٹیننٹ جنرل راشد محمود چیف آف جنرل سٹاف کے عہدے پر کام کر رہے ہیں، ان کا تعلق بلوچ رجمنٹ سے ہے، 2005ءمیں میجر جنرل اور 2010ءمیں لیفٹیننٹ جنرل بنے، کور کمانڈر لاہور اور ڈپٹی ڈی جی آئی ایس آئی بھی رہے، وہ بھی 9 اپریل 2014ءکو ریٹائر ہوں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل راحیل شریف نشان حیدر حاصل کرنے والے میجر شبیر شریف شہید کے چھوٹے بھائی ہیں۔ فوج میں انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ریولیوشن کے عہدے پر ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں، وہ یکم اکتوبر 2014ءکو ریٹائر ہوں گے، وہ 2010ءمیں لیٹیننٹ جنرل بنے اور کور کمانڈر گوجرانوالہ رہے۔ ملٹری اکیڈمی کاکول میں کمانڈنٹ کی حیثیت سے فرائض انجام دئیے۔ لیفٹیننٹ جنرل طارق خان کور کمانڈر منگلا ہیں، وہ بھی یکم اکتوبر 2014ءکو ریٹائر ہوں گے، وہ ستمبر 2008ءسے اکتوبر 2010ءتک آئی جی فرنٹیئر کور رہے، 2009ءمیں باجوڑ میں طالبان کے خلاف کامیاب آپریشن کی قیادت کی۔ لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام جنجوعہ ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے پر ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں، وہ بھی یکم اکتوبر 2014ءکو ریٹائر ہوں گے۔ انہوں نے 16 اپریل 1977ءکو پنجاب رجمنٹ میں شمولیت اختیار کی، کور کمانڈر کراچی تعینات رہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...