کراچی (این این آئی) سندھ کے وزیر جیل خانہ جات منظور حسین وسان نے دبئی میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ون ٹو ون کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران سندھ میں آئندہ بلدیاتی انتخابات،گڈ گورننس،جیلو ں کی صورتحال، وفاق سے فنڈز کی فرا ہمی، سندھ میں پارٹی کے معاملات اور دیگر امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ وسان نے بتایا زرداری بہت جلد سندھ کا تفصیلی دورہ کریں گے اور سندھ کے عوام کے مسائل معلوم کرینگے۔