بیونس آئرس میں کتابوں سے بنایاگیا13میٹر اونچا ٹیمپل

بیونس آئرس میں کتابوں سے بنایاگیا13میٹر اونچا ٹیمپل

Oct 08, 2013

بیونس آئرس(آن لائن)ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں ایک فنکار نے25 ہزار کتابوں کی مدد سے 13میٹر اونچا اور26میٹر بڑا ٹیمپل تیار کرلیا۔ جمہوریت کے30سال مکمل ہونے پرخاتون آرٹسٹ مارٹا منیوجن نے یہ ماڈل تخلیق کیا ہے۔شہر کے بیچوں بیچ کتابوں کی مدد سے آگورا دی لاپاز(Agora De La Paz)نامی یہ ماڈل تخلیق کیا ہے۔مارٹاکی اس آرٹ انسٹالیشن میں استعمال ہونے والی تمام کتابوں میں پیار محبت،امن اور آزادی کے حوالے سے اقوالِ زریں موجود ہیں جو بعد ازاں 13اکتوبرکو عام عوام میں تقسیم کردی جائیں گی۔

مزیدخبریں