معاشرے کی اصلاح اور بہتری کےلئے برائی کو جڑ سے اکھاڑنا چاہیے : فرخندہ ممتاز

Oct 08, 2015

ملتان ( لیڈی رپورٹر) ایسڈ سروائیور فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام نشتر ہسپتال ، سمائل اگین اٹلی اور پنجاب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے ملتان آرٹس کونسل میں کلچرل ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں تیزاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ دیگر مہمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر تیزاب سے متاثرہ افراد نے خوبصورت تھیٹر پرفارمنس اور شاعری کے ذریعے اپنے جذبات کی عکاسی کی اور بچوں نے ٹیبلوز بھی پیش کئے ۔ اے ایس ایف کے فیلڈ آفیسر مزمل اسلم نے بتایا کہ ایسڈ سروائیورز فاﺅنڈیشن نشتر ہسپتال پنجاب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور سمائل اگین اٹلی کے ساتھ ملکر ”پاک اٹالین ڈیبٹ سویپ اگریمنیٹ “ کے نام سے تیزاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کا منصوبہ چلا رہی ہے اس پروگرام کے تحت سینکڑوں تیزاب سے متاثرہ افراد کو کاروبار کروا کر انہیں معاشی طور پر مستحکم کرنے کی ہر ممکن کوشش بھی کی جاتی ہے ۔ ماہر تعلیم فرخندہ ممتاز نے کہا کہ معاشرے کی اصلاح اور بہتری کےلئے برائی کو جڑ سے اکھاڑنا چاہیے ۔ ڈی ایس پی انوسٹی گیشن شاہدہ نسرین نے کہا کہ تیزاب گردی سے زیادہ رہ تھانہ میں آٹھ سے دس کیسز ریپ کے روزانہ رپورٹ ہوتے ہیں ، خواتین شرم کئے بغیر اپنے حق اور ظلم کے خلاف انصاف کےلئے تھانہ آئیں ۔ سرجن ڈاکٹر بلال نے کہا کہ تیزاب متاثرہ فوری طور پر آدھے گھنٹے تک صاف پانی ڈالا جائے تاکہ اس کی حدت کم ہو اور جلد کو زیادہ نقصان نہ پہنچے انہوں نے کہا کہ تیزاب گردی کے مرتکب افراد کی سزاﺅں کو میڈیا کے ذریعے اجاگر کیا جانا چاہیے ۔

مزیدخبریں