بیلجئیم پاکستان کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کا خواہش مند ہے: فریڈرک ورہائیڈن

Oct 08, 2015

لاہور (کامرس رپورٹر) بیلجئیم کے سفیر فریڈرک ورہائیڈن نے کہاہے کہ بیلجیم کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی 12 صف اول کمپنیوں کے نمائندوں پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح تجارتی وفد پاکستان کے دورے پر ہے جس کا مقصد دونوں ملکوں کی تاجر برادری کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کے حوالے سے مواقع تلاش کرنا ہے۔ یہ بات انہوں نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(کے سی سی آئی ) کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب میں کہی۔ بیلجیم کے سفیر نے کہاکہ پاکستان کی مختلف کمپنیوں کے نمائندوں نے بھی گزشتہ ماہ بیلجیم کا دورہ کیا تھا اور اب بیلجیم کا وفد یہاں آیا ہے جو انجینئرنگ، انفارمیشن و کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، اسٹیل، المونیم کے شعبوں میں تجارت کے مواقعوں کا جائزہ لے رہا ہے۔

قبل ازیں کے سی سی آئی کے صدر یونس محمد بشیر نے بیلجیم کے سفیر کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ کراچی چیمبر بیلجیم کے ساتھ دوطرفہ تجارت کے فروغ اور کاروبار کی نئی راہیں تلاش کرنے کا خواہاں ہے۔ کراچی میں امن وامان کی صورتحال اب مسئلہ نہیںرہا اور یہ سب قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قیام امن کے حوالے سے مو¿ثر کوششوں کا نتیجہ ہے جس کے ہم مشکور ہیں۔

مزیدخبریں