پاکستان کا ایٹمی پروگرام بھارتی جارحیت کے منہ توڑ جواب کیلئے ہے: دفتر خارجہ

Oct 08, 2015

اسلام آباد(آن لائن + صباح نیوز + نوائے وقت رپورٹ) دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان ذمہ دار اور مستحکم ایٹمی ملک ہے، پاکستان خطے میں امن اور استحکام چاہتا ہے، بھارت کی جارحانہ پالیسی سے خطے میں امن کیلئے خطرہ ہے، پاکستان بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب معاملات پر بات چیت کا خواہاں ہے، دفتر خارجہ سے جاری بیان میں واشنگٹن پوسٹ میں ڈیوڈ اگناٹس کے مضمون پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی ایٹمی پالیسی کا مقصد پاکستان کی سلامتی اور بقائ کیلئے ہے، ایٹمی پروگرام کا مقصد بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا ہے۔ دفتر خارجہ نے امریکی اخبار کا آرٹیکل مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا جوہری پروگرام مکمل محفوظ اور تکنیکی اعتبار سے مؤثر ہے۔ پاکستان کا ایٹمی پروگرام مکمل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کے ماتحت ہے، ایٹمی پروگرام سے متعلق پاکستان عالمی برادری کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ خطے میں امن کا قیام پاکستان کی کوشش ہے، پاکستان نے ایٹمی پروگرام بدلتی ہوئی صورتحال اور خطے میں عدم استحکام کے پیش نظر بنایا۔
دفتر خارجہ

مزیدخبریں