اسلام آباد (خبرنگار) نیپرا نے کراچی میں بجلی کے بدترین بحران کے معاملے پر کے الیکٹرک کے خلاف جرمانے کی کارروائی مکمل کرلی ہے۔ کے الیکٹرک نے نیپرا کے الزامات کو بدنیتی پر مبنی قرار دیا ہے۔ نیپرا نے کراچی میں بجلی بحران کی ذمہ داری کے الیکٹرک پر عائد کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔ نیپرا نے سماعت اور ضابطے کی کارروائی مکمل کرلی۔ کے الیکٹرک نے نیپرا میں 15 صفحات پر مشتمل جواب جمع کرایا ہے۔ کے الیکٹرک انتظامیہ نے کے الیکٹرک نے نیپرا کے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے نیپرا شوکاز نوٹس کو بدنیتی پر مبنی اور خلاف آئین قرار دیا اور مو¿قف اختیار کیا کہ کراچی میں بجلی بحران غیرمعمولی موسمی صورتحال کے باعث پیش آیا جس میں کے الیکٹرک کا کوئی قصور نہیں، کے الیکٹرک نے سسٹم کی بہتری کیلئے 890 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔ نیپرا کے الیکٹرک کو جاری کیا گیا شوکاز نوٹس واپس لے۔ دوسری جانب نیپرا نے کے الیکٹرک کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ نیپرا حکام کے مطابق کراچی میں بجلی بحران کی ذمہ دار کے الیکٹرک ہے۔ کے الیکٹرک کا بجلی ترسیل کرنے کا نظام کی مطولبہ اپ گریڈیشن نہیں کی گئی۔ کے الیکٹرک کے کمزور سسٹم کی وجہ سے کراچی کے شہری بری طرح متاثر ہوئے۔ لائسنس خلاف ورزی پر کے الیکٹرک کو بھاری جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
نیپرا