قوم کرپشن زدہ بوسیدہ نظام قبول کرنے کو تیار نہیں: حسن محی الدین

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک منہاج القراان کی سپریم کونسل کے چیئر مین ڈاکٹر حسن محی الدین نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے 21ویں یوم تاسیس کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انقلاب آ کر رہے گا اور ملکی تقدیر کے فیصلے یوتھ کریگی، کرپشن زدہ بدبو دار نظام کو با شعور نوجوان مزید برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں۔ جلسہ میں ایک قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 25-A کے مطابق چاروں صوبائی حکومتیں 5سے 16سال کی عمر کے بچوں کو مفت اور لازمی تعلیم کا حق دیں۔

ای پیپر دی نیشن