تحریک انصاف کے اندر کی سیاست انتہائی خوفناک ہے :جاوید ہاشمی

ملتان ( صباح نیوز)سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا کہ تحریک انصاف کے اندر کی سیاست انتہائی خوفناک ہے اور عمران خان بھی ذاتی طور پر گھر چکے ہیں جس کی وجہ سے ان کی باتوں میں دم خم نہیں رہا ۔ ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ فیوڈلز اور وسائل کا نام تحریک انصاف ہے اور اسی لیے پارٹی میں تبدیلی کی بات ہی نہیں رہی جس کی وجہ سے ورکرز مسلسل نظر انداز ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے اندر کی سیاست انتہائی خوفناک ہے جس کا قوم کو پتہ چل جائے تو وہ بھی ڈر جائے تاہم شاہ محمود قریشی کا لاہور جلسہ میں نہ پہنچنا سمجھ سے بالاتر ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...