چینی صدر شی چن پنگ دنیا کے دوسرے باراک اوباما چھٹے بااثر شخص قرار

Oct 08, 2015

بیجنگ (آئی این پی)چین کے صدر شی چن پنگ دنیا کے دوسرے بااثر ترین شخص قرار، دنیا کی نظر یں چینی صدر کی قائدانہ صلاحیتوں پر مرکوز ہیں۔ بلوم برگ میگزین کی جانب سے جاری کردہ دنیا کی50 بااثر ترین شخصیات میں امریکہ کے فیڈرل ریزرو کی چیئرمین جینٹ یلین پہلے، چینی صدر شی دوسرے، ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم چک تیسرے، دنیا کے امیر ترین افراد کے گروپ میں موجود وارن بفٹ پانچویں جبکہ امریکی صدر اوباما چھٹے نمبر پر رہے۔ فہرست میں چینی صدر کے ہمراہ چین سے تعلق رکھنے والے مز ید 3افراد بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔

مزیدخبریں