جماعت اسلامی کا 11 خواتین کو مجلس شوریٰ میں شامل کرنے کا فیصلہ

لاہور (افتخار عالم/ دی نیشن رپورٹ) جماعت اسلامی نے مجلس شوریٰ کی توسیع کیلئے پہلی مرتبہ 11 خواتین کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مجلس شوریٰ میں خواتین کے کردار کیلئے حال ہی میں پارٹی آئین میں ترمیم کی گئی تھی۔ 11 خواتین کی شمولیت کے بعد مجلس شوریٰ کے ارکان کی تعداد 60 ہوجائے گی۔ جماعت اسلامی کی رہنما سمعیہ راحیل قاضی نے بتایا کہ مجلس شوریٰ کیلئے 10 خواتین کا چنائو 4 ہزار خواتین کارکن کریں گی۔ انہوں نے بتایا کہ جماعت کے 26 ہزار کارکنوں میں 4 خواتین کارکن ہیں۔ ذرائع کے مطابق ممکنہ ارکان میں سمعیہ راحیل، دردانہ صدیقی، ڈاکٹر فردوس کوثر، ڈاکٹر حمیرا طارق، عائشہ سید، عائشہ منور اور ڈاکٹر رخسانہ جبین شامل ہوسکتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی تمام ڈیپارٹمنٹس میں تبدیلی کررہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...