کراچی(سٹاف رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) انٹر بورڈ کے کنٹرولر امتحانات عمران چشتی اور سیکرٹری بورڈ ارشد قاضی کو عہدے سے ہٹادیا گیا جبکہ مستعار خدمات انجام دینے والے افسران بھی سپریم کورٹ کے فیصلہ کے تحت بھی عہدوں سے فارغ کردیئے گئے۔ دریں اثناء انٹر بورڈ میں کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کردی جوکہ تین دن میں رپورٹ پیش کرے گی۔دوسری جانب چیئرمین انٹر بورڈ اختر غوری کیخلاف بھی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تحقیقات چیئرمین حیدرآباد بورڈ ڈاکٹر محمد میمن کریں گے۔ ڈاکٹر محمد میمن کو 3 دن کے اندر تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اختر غوری پر عملے سے زبردستی رزلٹ تبدیل کرنے کا ازالم ہے۔ اختر غوری نے ناظم امتحانات کے دستخط کے بغیر مارک شیٹ جاری کی۔ عمران چشتی کو میرپور خاص بورڈ میں واپس بھیج دیا گیا۔
کراچی : انٹربورڈ میں کرپشن الزامات، ناظم امتحانات اور سیکرٹری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا چیئرمین اختر غوری کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ
Oct 08, 2015