فیروزوالہ میں باراتی کی ہوائی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق، 2 زخمی

Oct 08, 2015

فیروزوالہ (نامہ نگار) دریائے راوی کے کنارے واقع اعوان پار میں باراتی فائرنگ سے 14 سالہ نوجوان ابراراحمد ہلاک اور دو افراد زخمی ہو گئے۔ شادی والے گھر میں بھگدڑ مچ گئی۔ اتوکے اعوان کے لیاقت کے بیٹے جہانزیب کی بارات اعوان پار میں آئی تھی۔ باراتی بلال احمد نے ہوائی فائرنگ کر دی جس کے باعث گولی لگنے سے نوجوان ابرار موقع پر ہلاک جبکہ عمرحیات اور ایک باراتی زخمی ہو گئے۔ فیروزوالہ پولیس اطلاع ملتے ہی پہنچ گئی۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی ہے۔

مزیدخبریں