این اے 122: اڑھائی برس کے دوران ووٹرز کی تعداد میں 21,734 کا اضافہ

لاہور (خبرنگار) پورے پاکستان کی نگاہوں کے مرکز این اے 122 میں گزشتہ اڑھائی برس میں 18 سال کی عمر کو پہنچنے والے 21,734 نوجوانوں کے ووٹوں کا اضافہ ہوا۔ مئی 2013 میں این اے 122 میں ووٹوں کی کل تعداد 326028 تھی جو اب بڑھ کر 347762 ہو چکی ہے۔ 2013 میں مرد ووٹ 179720 تھے جو اب 1900328 ہو گئے ہیں۔ اسی طرح 10608 مردانہ ووٹوں کااضافہ ہوا ہے۔ ووٹرز کی تعداد 146308 تھی جو اب بڑھ کر 157434 ہو گئی ہے۔ اسی طرح خواتین ووٹرز میں 11126 کا اضافہ ہوا ہے۔ این اے 122 میں 284 پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں 134 مردانہ، 134 زنانہ اور 16 مشترکہ ہیں۔ سٹیشنوںپر 284 پریذائیڈنگ افسر، 673 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر اور 673 پولنگ افسر تعینات کئے گئے ہیں۔ این اے 122 میں امیدواروں کی کل تعداد 16 ہے۔ مئی 2013 میں سردار ایاز صادق نے 933889 عمران خان نے 84517 اور پیپلز پارٹی کے بیرسٹر عامرحسن نے 2833 ووٹ حاصل کئے تھے مخدوم جاوید ہاشمی کو 56 ووٹ ملے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...