راولپنڈی: ڈینگی سے متاثرہ ایک اور شخص دم توڑ گیا‘ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

راولپنڈی (آن لائن) راولپنڈی میں ڈینگی وائرس نے خطرناک حد تک شدت اختیار کر لی۔ ہولی فیملی ہسپتال میں 65 سالہ متاثرہ شخص دم توڑ گیا۔ راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 5 ہو گئی۔ مختلف ہسپتالوں میں اب تک ہزاروں مریض لائے گئے اور 1120 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جو زیر علاج ہیں۔ ہولی فیملی ہسپتال میں ڈینگر وائرس سے متاثرہ 65 سالہ مانسہرہ کا رہائشی اللہ دتہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ اللہ دتہ کو چند روز قبل مانسہرہ سے راولپنڈی لایا گیا۔ اللہ دتہ کی ہلاکت کے بعد راولپنڈی میں ڈینگی وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد تین ہو گئی جس میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ڈینگی سے متاثر ہزاروں افراد نے ہسپتالوں کا رخ کیا جبکہ ہولی فیملی، بے نظیر بھٹو شہید ہسپتال، ڈی ایچ کیو سمیت دیگر ہسپتالوں نے اب تک شہر بھر سے 1120 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...