فرانس میں پہلے ترک مسلم سکول نے کام شروع کردیا

پیرس (اے پی پی) فرانس میں پہلے ترک مسلم سکول نے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانس میں ترکی کی جانب سے تعمیر کئے جانے والے سکول نی سٹراس برگ میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کردیا جس میں مراکش اور تیونس کے طلبہ نے داخلہ لیا۔ سکول انتظامیہ کے مطابق سکول میں350 طلبہ کی گنجائش موجود ہے فی الوقت سکول میں مقامی طلبہ زیر تعلیم ہیں جنہیں اسلامیات، ترکی اور عربی زبان میں مضامین پڑھائے جا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن