لاہور (پ ر) یو سی 34 کے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین عارف نسیم کشمیری اور وائس چیئرمین سلیم رضا نے ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم میں کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی اس موقع پر چودھری کاشف محمود، چودھری عارف محمود، زاہد بھٹی، ناصر کھوکھر، محمد علی چغتائی ذیشان اکرم، شیخ صداقت، عاطف گجر، ملک امجد، حمزہ علی، اسد گجر و دیگر کارکنان کیساتھ تھے۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب ہو کر علاقہ میں ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پر کرائیں گے۔