امانت، دیانت اور شرافت کی سیاست ہمارا شیوہ ہے: حافظ نسیم چشتی، فرحان شوکت

لاہور (خصوصی نامہ نگار) یونین کونسل 58 سے جماعت اسلامی کے امیدوار برائے چیئرمین حافظ نسیم چشتی ، وائس چیئرمین چوہدری فرحان شوکت ہنجرا نے اپنی انتخابی مہم میں عمر روڈ ، مونگیا سٹریٹ ، دیو سماج ہوسٹلز، ابدالی چوک کا دورہ کیا اور معززین علاقہ سے ملاقات کی۔ حافظ نسیم احمد چشتی نے کہاکہ ماضی میں عوام نے اسی حلقہ سے دو مرتبہ مجھے ناظم منتخب کیا۔ امانت و دیانت اور شرافت کی سیاست ہمارا شیوہ ہے۔ چوہدری فرحان شوکت ہنجرا نے کہاکہ خدمت خلق ہمارا نصب العین ہے ہمارا ماضی شاندار اور مستقبل تابناک ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...