لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی ارکان پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم خان اورسعدیہ سہیل نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ گڈی گڈے کا کھیل کھیل رہی ہیں، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ہنگامہ آرائی افسوس ناک ہے۔بھارت کو متحد ہونے کا پیغام دینے والے پارلیمنٹ میں ایک دوسرے کے پول کھول رہے ہیں ۔لیگی وزراء کو سچ سننے کیلئے قوت برداشت پیدا کرنا ہو گی۔