لاہور (آن لائن+ صباح نیوز) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے رینجرز ہیڈ کوارٹرز لاہور کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل محمد فاروق نے مشرقی سرحدوں کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے رینجرز ہیڈ کوارٹر لاہور کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے سرحدی صورتحال کے حوالے سے ہونے والے اہم اجلاس کی صدارت کی۔ آرمی چیف کو ڈی جی رینجرز نے سرحدی صورتحال اور رینجرز کے آپریشنل امور پر بریفنگ دی۔ دورے کے موقع پر کور کمانڈر لاہور بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔ آرمی چیف نے رینجرز جوانوں کے جذبے اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے رینجرز کی وارننگ باؤنڈری بین الاقوامی سرحد پر ہمہ وقت نگرانی کو بھی سراہا۔ آرمی چیف نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ پڑھی۔ قبل ازیں لاہور آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے ان کا استقبال کیا۔