لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی شوگر ملز سے 162 ملین ٹیکس کی ریکوری سے روک دیا۔ فاضل عدالت نے درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایف بی آر مسلم لیگ ( ن) کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے اور حکومت کے سیاسی مخالفین کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے موقف اختیار کیا ایف بی آر نے 2011ءکے مالی سال کے 162 ملین کے ٹیکس کا نوٹس بھجوایا، اس سال کا ٹیکس پہلے ہی ادا کیا جا چکا ہے، اس کے باوجود کمشنر اپیل کے پاس ٹیکس نوٹس کیخلاف اپیل دائر کی گئی ہے۔ اپیل زیر التوا ہونے کے باوجود ٹیکس کی ریکوری کا نوٹس یہ ثابت کرتا ہے کہ ایف بی آر حکمران جماعت کے ہاتھوں میں کھلونا بنا ہوا ہے۔ ابتدائی سماعت کے بعد فاضل عدالت نے ٹیکس ریکوری کا نوٹس معطل کرتے ہوئے حکم جاری کیا ایف بی آر کمشنر اپیل کے فیصلے تک جہانگیر ترین سے ٹیکس کی ریکوری نہیں کر سکتا۔
جہانگیر ترین ٹیکس