”جاسٹا“ سے امریکہ کو فائدہ سے زیادہ نقصان ہوگا، سابق امریکی جنرل

واشنگٹن(اے این این) امریکا میں سی آئی اے کے سابق سربراہ کے بعد سابق اٹارنی جنرل مائیکل موکاسی نے کانگریس کی جانب سے دہشت گردی کے سرپرستوں کے خلاف انصاف کے قانون ”جاسٹا“ کو منظور کیے جانے کے فیصلے پر کڑی تنقید کی ہے۔ انہوں نے باور کرایا ہے کہ مذکورہ قانون گیارہ ستمبر کے متاثرہ خاندانوں کو جتنا فائدہ پہنچائے گا اس سے کہیں زیادہ نقصان امریکا کو پہنچے گا۔موکاسی نے امریکی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ بہت سے لوگ ہیں جو کئی برسوں سے ان معلومات کے حصول کے لیے کوشاں ہیں ، اگر ”جاسٹا“ کا قانون لاگو ہو گیا تو ان لوگوں کو بھی اسی طریقے پر معاملہ کرنے کا مناسب موقع فراہم ہو جائے گا۔ موکاسی کے مطابق گیارہ ستمبر کے حملوں سے متعلق امریکی انٹیلی جنس اور خصوصی کمیٹی کی تحقیقات کے نتیجے میں اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ حملوں کے لیے مالی رقوم کی فراہمی میں سعودی حکومت ملوث ہے۔مواسی کا کہنا ہے کہ ہمارے اور سعودیوں کے درمیان بہت قریبی تعلقات ہیں۔ انہوں نے بہت بڑی تعداد میں دہشت گردی سے متعلق معاملات میں ہماری مدد کی ہے اور ان حملوں کے حوالے سے بھی انہوں نے بھرپور تعاون کیا۔

ای پیپر دی نیشن