لاہور(سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے ممنوعہ ادویات کے استعمال سے باڈی بلڈرزکی ہونیوالی اموات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سے کہا ہے کہ محکمہ صحت پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں کھلاڑیوں کے فری ڈوپ ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں جبکہ پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن سے باڈی بلڈنگ کلبز اور کھلاڑیوں کی فہرست طلب کرلی ہے۔