لاہور( سپورٹس رپورٹر)نیشنل ہاکی سٹیڈیم کی گرائونڈ نمبر دو میں نئی ٹرف لگانے کا کام 5 ماہ بعد بھی مکمل نہ ہوسکا۔ سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم کی گرائونڈ نمبر دو میں نئی ٹرف بچھانے کیلئے تعمیراتی کام کا آغاز مئی2016 میں کیا گیا لیکن تاحال ا مکمل نہیں ہوسکا۔ گرائونڈ میں نکاسی آب کا نظام بچھانے کیلئے کھدائی کی گئی تھی وہ جوں کی توں ہے۔ لیکن تعمیراتی کام میں تاخیر کے باعث کھلاڑی پریشان ہیں۔
نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں نئی ٹرف لگانے کا نام 5 ماہ بعد بھی مکمل نہ ہو سکا
Oct 08, 2016