لاہور( نمائندہ سپورٹس) پاکستان آسٹریلیا کے خلاف ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ سے قبل آسٹریلین شہر کینز میں ایک وارم اپ میچ کے ذریعے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کی تیاریاں کرے گا۔قومی ٹیم آٹھ سے دس دسمبر تک کوئنز لینڈ میں کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف سہ روزہ وارم اپ میچ کھیلے گی۔اس میچ میں گلابی گیند استعمال ہو گی۔