سیالکوٹ(نامہ نگار)یورپی یونین کے ممبر ملک بیلاروس میں ہونے والے بین الاقوامی گریپلنگ چیمپئن شپ2016ء میں سلو رمیڈل اور ٹرافی جیتنے والے دو کھلاڑی جمیل احمد اور سرفراز احمد سیالکوٹ پہنچ گئے ہیں۔ سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ پرپہنچنے پر کھلاڑیوں کاشاندار استقبال کیا گیااو رجب یہ کھلاڑی محلہ محمد پورہ میں اپنی رہائش گاہوں پر پہنچے تو کھلاڑیوں اور شہریوں وعزیز واقارب نے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ سلو رمیڈل جیتنے والے کھلاڑی جمیل احمد اور ٹرافی جیتنے والے کھلاڑی سرفراز احمد نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے اور ورزش بھی کی۔
گریپلنگ چیمپئن شپ کی میڈلسٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا سیالکوٹ پہنچنے پر شاندار استقبال
Oct 08, 2016