معروف بھارتی مصنفہ مونیکا غردے کی گھر سے ہاتھ پائوں بندھی نعش برآمد قتل سے قبل زیادتی کا شبہ

Oct 08, 2016

نئی دہلی(آن لائن) بھارت کی معروف ریسرچر مونیکا غردے کی نعش برہنہ میں اپنے گھر سے مل گئی ہے، قتل سے پہلے ڈکیتی اور جنسی زیادتی کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق مونیکا کی موت کا علم اس وقت ہوا جب مسلسل ٹیلی فونک رابطہ نہ ہونے پر مرحومہ کے بھائی نے پڑوسیوں سے رابطہ کیا، مشکوک صورتحال کو دیکھتے ہوئے پڑوسیوں نے پولیس کوآگاہ کردیا۔ پولیس کو مونیکا کی ہاتھ اور پائوں بندھی برہنہ نعش مل گئی ہے، تحقیقات جاری ہیں لیکن حکام کو شبہ ہے کہ وہ گزشتہ رات گوا میں موجود اپنے گھر میں اکیلی تھی جب اس سے ڈکیتی کی گئی، پھر ریپ کرکے قتل کردی گئی۔ اپنی ریسرچ کے علاوہ عمدہ قسم کے پرفیوم کی ڈیزائننگ کے حوالے سے بھی مونیکا شہرت رکھتی تھیں۔ اپنا کیریئر تبدیل کرنے سے قبل مونیکا کامیاب فوٹوگرافر تھیں۔ انہوں نے چنائے میں پہلی لیبارٹری قائم کی اور پھرکام کو آگے بڑھانا شروع کردیا۔ مقامی لوگوں نے بتایاکہ مونیکا کے پڑوسیوں سے اچھے تعلقات تھے اور وہ گزشتہ سال جولائی سے اسی گھر میں مقیم تھی، اس سے پہلے وہ ڈیفنس کالونی میں مقیم تھی۔

مزیدخبریں