واشنگٹن میں میڈیا کو بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہنا تھا کہ تنازع کشمیر پر پاکستان بھارت کشیدگی سے آگاہ ہیں اور دونوں ممالک کو تناؤ ختم کرنے کیلئے مذاکرات کرنے چاہیے. ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ امریکہ یہ نہیں بتا ساکتا کہ بھارت کی طرف سے سرجیکل سٹرائیک ہوئی تھی یا نہیں . انہوں نے پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل کے خلاف بل کا بھی خیر مقدم کیا.جان کربی کا کہنا تھا کہ یہ قانون سازی معاشرےمیں خواتین کےتحفظ کی جانب اہم قدم ہے،سماجی آگاہی پھیلانااورمجرموں کوانصاف کے کٹہرے میں لاناہوگا، امریکہ دنیا بھرمیں خواتین پرتشدد کےواقعات کو مانیٹرکر رہا ہے.