گورنر ہاﺅس لاہور میں توانائی سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت پینتیس ارب ڈالر صرف توانائی کے منصوبوں پر صرف کئے جا رہے ہیں، منصوبوں کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ ختم اور بجلی سستی ملے گی، انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں منصوبوں پر انتہائی تیز رفتاری سے کام جاری ہے، وہ سی پیک منصوبوں کی نگرانی ذاتی طور پر کر رہے ہیں. اجلاس میں کوئلے اور ایل این جی پر چلنے والے بجلی گھروں کی تعمیر پر ہونے والی پیشرفت پر بھی غور کیا گیا. اس سے قبل وزیراعظم کے مشیر مفتاح اسماعیل کی قیادت میں کاروباری برادری کے وفد نے بھی وزیراعظم نوارشریف سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران وزیرخرانہ اسحاق ڈار اور وزیرتجارت خرم دستگیر خان بھی موجود تھے ۔