”جو ڈر گیا وہ مر گیا“

مکرمی! گزشتہ روز وزیرخارجہ ”خواجہ آصف“ نے امریکہ میں اپنے ایک انٹرویو میں حافظ سعید اور دیگر حریت رہنماﺅں کے بارے میں امریکہ کو خوش کرنے کیلئے افسوسناک اور غلامانہ لہجہ اختیار کیا۔ انکے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔ افسوسناک امر تو یہ ہے کہ ہم نے امریکہ کی خواہش کا احترام کرکے اپنے ملک کی سلامتی کو راڑ پر لگادیا۔ بے شمار قربانیوں کے باوجود امریکہ ہم سے مطمئن نہ ہوا اور بار بار ڈو مور کے مطالبہ کرتا رہا، مگر اسکے برعکس ”شمالی کوریا“ جو آئے روز ایٹمی تجربات اور میزائل تجربات کر کے امریکہ اور دیگر بڑے بڑے ممالک کے سامنے ڈٹا ہوا ہے۔ امریکہ اور ان ممالک کی دھمکیوں کے باوجود وہ ان ممالک کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ڈٹا ہوا ہے ایک ہم ہیں کہ ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود امریکہ کے کاسہ لیس بنے ہوئے ہیں شمالی کوریا غیر مسلم ہوکر ڈٹا ہوا ہے اور ہم مسلمان ہو کر اپنی سلامتی اور خودمختاری کی دفاع کرنے سے بے بس ہیں۔ یاد رکھیں ”جو ڈر گیا وہ مر گیا“۔ (راﺅ محمد محفوظ آسی ٹاﺅن شپ لاہور)

ای پیپر دی نیشن