پاکستان، برطانیہ کو تعلقات مزید مستحکم بنانے کیلئے پارلیمانی روابط بڑھانا ہونگے: ایاز صادق

اسلام آباد (صباح نیوز) سپیکر ایازصادق نے پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کیلئے دونوں ملکوں کے درمیان زیادہ پارلیمانی سطح کے روابط کی ضرورت پر زوردیا ہے۔وہ برطانیہ کی لبرل ڈیموکریکٹ پارٹی کے لارڈ میلکولم گرے بروس سے باتیں کررہے تھے جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ سپیکر نے کہاکہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اوردونوں ملکوں کے ارکان پارلیمنٹ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے میں اہم کردارادا کرسکتے ہیں۔لارڈبروس نے کہاکہ برطانیہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوںکا معترف ہے۔انہوں نے کہاکہ پارلیمانی سطح کے رابطے دونوں ملکوں کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن