نارووال (نامہ نگار+این این آئی+صباح نیوز)وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہاہے 2014 میںمنظم سازش کے تحت منتخب حکومت پر حملہ ہو اور 2017 میں ایک اورحملہ کر کے وزیر اعظم کو نااہل کر دیا گیا،پاکستان کو اس دلدل سے نکلنے نہیں دیاگیا جہاں آئینی اور جمہوری نظام مستقل چلے، 2013 میں دہشتگردی اور بدامنی تھی آج ملک امن کی طرف لوٹ رہا ہے، بیسویں صدی کے اختتام پر سیاسی نظریات کا دور ختم ہوگیا ہے، معاشی طور پر کمزور ملک اپنی حفاظت نہیں کر سکتے۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نارووال سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا غیر ملکی جریدے نے پاکستان کو خطرناک ملک قرار دیا اور سرمایہ دار یہاں سے چلے گئے تھے لیکن ہم نے 2013 میں پیغام دیا ملک کو ترقی کرنی ہے تو ہم پر اعتماد کریں، ہم نے عوام سے کئے وعدے پورے کئے ہیں۔انہوں نے کہا ہم نے توانائی کا وعدہ پورا کیا۔ ملک میں بجلی کا بہت بڑا بحران تھا ،20،20 گھنٹے بجلی نہیں آتی تھی لیکن اب بجلی بحران ختم ہوگیا ہے اور 20گھنٹے بجلی آتی ہے۔ مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے ملک کو بجلی کے بحران سے نکالا ہے۔ آج کا پاکستان توانائی کے لحاظ سے2013 سے بہت بہتر ہے۔ انہوں نے کہا ہمارا مستقبل آئینی حکمرانی اور مضبوط اداروں سے وابستہ ہے، ہم مولوی تمیزالدین ، نصرت بھٹو ، ظفر علی شاہ اور پی سی او ججز جیسے عدالتی فیصلوں کے متحمل نہیں ہو سکتے تاکہ قوم ، سیاستدانوں اور وکلاءکو شرمندگی کا سامنانہ کرنا پڑے۔ آج پاکستان ’ڈوبتا پاکستان ‘نہیں بلکہ ’ابھرتا پاکستان‘ہے۔ کامیاب حکومتی پالیسیوں سے امن لوٹ رہاہے۔ انہوں نے کہا ہم ملک میں کسی بھی قسم کا مذہبی تہوار بغیر سیکیورٹی کے ادا نہیں کر سکتے اس کا مطلب یہی ہے ہمارے گھر میں کچھ خرابی ہے جس کو ہم نے ٹھیک کرنا ہے ، انہوں نے کہا ہماری قوم اتنی ہی ایماندار ہے جتنی کوئی اور قوم ہے لیکن ستیاناس اور بیڑہ غرق بریگیڈ نے سیاسی مفادات کےلئے اس ملک کے نوجوانوں کے اندر بد اعتمادی ، مایوسی کی فضا پیدا کرنی شروع کی ہوئی ہے۔ ہمیں امید اور اعتماد پھیلانے کی ضرورت ہے۔ لوگ ٹاک شوز دیکھ کر نہیں بلکہ عملی خدمت دیکھ کر ووٹ کا فیصلہ کرتے ہیں ،عوام اور مسلم لیگ (ن) کا تعلق کوئی نہیں ختم کر سکتا۔ مسلم لیگ (ن )کا نظریہ ہی ترقی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پانامہ کے فیصلے پر عمل کیا لیکن اس فیصلے پر تاریخ اپنا فیصلہ بھی دے گی اور یہ فیصلہ ملکی تاریخ کا مہنگا ترین فیصلہ ثابت ہو گا۔ صرف سٹاک ایکسچینج میں 14 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا عمران خان بین الاقوامی فنڈنگ کا جواب کیوں نہیں دیتے، جو غیر ملکی قوتیں پیسے دیتی ہیں اپنا ایجنڈا پر عمل±درآمد بھی کراتی ہیں۔ آج حکومت کی کامیاب پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان میں امن واپس آرہاہے،کراچی کی روشنیاں واپس آرہی ہے اور بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کے نئے سفر کا آغاز ہو چکا ہے۔ مسلم لیگ (ن )کی حکومت کا نصب العین ملک کی اقتصادی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہے اور اس ترقی کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا عمران خان باﺅلنگ پر ماہرانہ رائے دےں تو تسلی سے سنوں گا ‘وہ ہمیں ترقی پر لیکچر دیں تو میں ان کی بات کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دوں گا کیونکہ عمران خان نے ساری زندگی ایک یونین کونسل تک نہیں چلائی۔ انہوں نے کہا ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ کسی کو خوش کرنے کےلئے نہیں لڑ رہے ، ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ قائداعظمؒ کے پرامن پاکستان کو حاصل کرنے کےلئے کر رہے ہیں۔ ہم دفاع پاکستان کےلئے متحد ہیں ،ملک کےخلاف کسی کو میلی نظر سے دیکھنے نہیں دینگے اور جو لوگ انتشار اور افراتفری کی سیاست کر رہے ہیں وہ ملک کو کمزورکرنے کی کو شش کر رہے ہیں میں ان کو خبردار کر تا ہوں 2018 کے الیکشن میں عوام ان کی ضمانتیں ضبط کرا دیں گے۔ میں نے چھ ماہ پہلے کہا تھا کہ پاکستان کے خلاف بین الاقوامی سازش ہو رہی ہے اور پانامہ کا مقصد ملک میں انتشار پھیلانا ہے عمران خان نے تمام الیکشنز میں ناکامی کے بعد سازش کا راستہ چنا۔ عمران خان اور شیخ رشید مسلم لیگ (ن )اور فوج کو لڑانے کی گھناو¿نی سازشیں کر رہے ہیں ۔ ہم یہ سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا سڑکیں ترقی کا زینہ ہیں ، ہم نے صرف سڑکیں اور انفراسڑکچر پر کام نہیں کیا بلکہ پورے ملک میں یونیورسٹیوں کا جال بچھا دیا جس سے ہزاروں نوجوان مستفید ہو رہے ہیں۔ میاں نواز شریف کی قیادت میں عوام اور سول و آرمڈ فورسز نے دہشت گردی کی کمر توڑ دی لیکن پانامہ کے ڈرامے کی آڑ میں ہنستے بستے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی گئی۔ ہم نے نوجوانوں کو کلاشنکوف کی بجائے لیپ ٹاپ دئیے تاکہ ملک میں ڈیجیٹل انقلاب لایا جا سکے ۔ سازشوں کے باوجود مسلم لیگ (ن )کے ساتھ عوام کی خدمت، خوشحالی اور ترقی کا تعلق کسی صورت بھی کمزور نہیں کیا جا سکتا اور 2018 کے الیکشن میں یہ تعلق مزید مضبوط ہو گا۔انہوں نے کہا کہ سی پیک ہر صورت میں مکمل ہو گا جس سے نہ صرف پاکستان بلکے پوری خطے میں خوشحالی آئے گی۔ سی پیک کو چار سال میں کاغذ کے ٹکڑے سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری میں تبدیل کر کے دنیا کو دنگ کر دیا ۔صباح نیوز کے مطابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ماضی سے ناطہ توڑنے کے لئے اپنا گھر ٹھیک کرنا پڑے گا۔بعض عالمی طاقتیں اوران کے آلہ کار پاکستان کو غیرمستحکم کرنا چاہتے ہیں اوراس عمل میں چند پاکستانی سیاستدان جو مایوس ہوچکے ہیں وہ بھی شامل ہیں، ایسے سیاستدان فوج اور(ن( لیگ کے درمیان لڑائی چاہتے ہیں اور شیخ رشید تو کبھی ڈی جی آئی ایس پی آر اور کبھی سپریم کورٹ کے رجسٹرار بن جاتے ہیں لیکن عسکری قیادت کو احساس ہے کہ پاکستان کا مستقبل آئین اور جمہوریت کے تسلسل میں ہے۔نامہ نگار کے مطابق احسن اقبال نے کہا ہمارا مستقبل آئےنی حکمرانی اور مضبوط اداروں سے وابستہ ہے، ہم مولوی تمےزالدےن، نصرت بھٹو، ظفر علی شاہ اور پی سی او ججز جےسے عدالتی فےصلوں کے متحمل نہیں ہو سکتے، آج پاکستان ڈوبتا ہوا پاکستان نہیں بلکہ ابھرتا ہوا پاکستان ہے، کسی بھی درجہ چہارم کے ملازم کو عدالت تےن اپیلوں کا حق دےتی ہے مگر ملک کے منتخب وزےراعظم کو اپیل کا حق بھی نہ دیا گےا، وکلاءبرادری آج بھی بھٹو فےصلے کو ناانصافی قرار دےتی ہے تو اس فےصلے پر بھی تحفظات رکھنا ہمارا حق ہے، تارےخ بتائے گی پانامہ کا فےصلہ ملکی تارےخ کا مہنگا ترےن فےصلہ ثابت ہو گا، ختم نبوت ہمارے اےمان کا حصہ ہے اس پر کسی بھی قسم کی سےاست کو نہ ہی چمکاےا جائے اور نہ فتوے جارے کئے جائےں۔ اس موقع پر صدر بار عمر فاروق چوہدری،ایم پی اے خواجہ محمد وسیم بٹ،رانا منان احمد خان،ضلعی چیئرمےن احمد اقبال چوہدری، چےئرمےن بلدیہ سےد اظہر الحسن گےلانی سمےت دےگر بھی موجود تھے۔ احسن اقبال نے کہا کہ اب ہمیں سنجےدہ مسائل پر گفتگو کرنے کی ضرورت ہے، مسلم لیگ ن 2013کے بعد پاکستان مےں واضح تبدےلی لائی اور ستر سالہ بنےادی غلطیوں کو درست کرنے کی کوشش کی، اب اکسوےں صدی سیاسی نظرےات کی صدی نہیں کیونکہ کوئی ملک معاشی طور پر کمزور ہو گا تو کوئی بھی اسلحہ اسکی حفاظت نہیں کر سکے گا، ہمیں 66 سال لگ گئی کہ پہلی مرتبہ کسی جمہوری حکومت نے اپنا دور حکومت مکمل کیا اور اقتدار اگلی حکومت کو منتقل کیا، اس سے قبل ہر حکومت صرف اپنی انرجی اپنی حکومت کو بچانے مےں صرف کر دیتی تھی۔ انہوں نے کہا مسلم لےگ ن کی بہترےن پالسےوں کے باعث پاکستان مےں امن واپس آرہا ہے اور ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے، ہم دہشت گردی سے جنگ قائداعظم کے پرامن پاکستان کےلئے لڑ رہے ہیں۔ میں نے چھ ماہ قبل کہا تھا پاکستان کی خلاف بےرونی سازشےں ہو رہی ہےں اور پانامہ کا مقصد صرف ملک میں انتشار پھےلانا تھا۔ 2019ءتک پاکستان مےں دس ہزار مےگاواٹ بجلی کا اضافہ ہو جائے گا، کراچی، بلوچستان سمےت ملک کے کونے کونے مےں امن واپس آرہا ہے اور ترقی اور خوشحالی ہو رہی ہے، وکلاءنے وفاقی وزےر سے سوالات بھی کئے جن کا وفاقی وزےر نے جواب دےا۔ بعدازاں وفاقی وزیر داخلہ پروفیسرا حسن اقبال نے ڈسٹرکٹ ہےڈکواٹر ہسپتال مےں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے زےرانتظام بننے والے کےنسر تشخےصی سےنٹر کا سنگ بنےاد رکھنے کی تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کے تمام کےنسر ہسپتالوں کو جدےد مشےنری مہیا کر رہے ہیں تاکہ پاکستان میں ہی غرےب مرےضوں کا علاج ممکن ہو سکے۔ نارووال اٹامک انرجی کینسر سنٹر کا منصو بہ انشا اللہ 8 ما ہ کی ریکا رڈ مدت میں مکمل کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع نارووال میں انجینئرنگ یونیورسٹی کے کیمپس، یونیورسٹی آف گجرات کے بعد بہت جلد نارووال میڈیکل کالج کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جس کے ذریعے تعلیمی حوالے سے ضلع نارووال بہترین تعلیمی اضلاع میں شمار ہو گا۔
2014ءمیں حکومت کیخلاف منظم سازش ہوئی، 2017ءمیں حملہ کرکے وزیراعظم کو نااہل کردیا : وزیرداخلہ
Oct 08, 2017