خیبر پختونخوا اسمبلی کے مزید 9ارکان نے اپنے اثاثوں کے گوشوارے جمع کرادیئے

پشاور(بیورورپورٹ)خیبر پختونخوا اسمبلی کے مزید 9ارکان نے اپنے اثاثوں کے گوشوارے جمع کرادیئے ہیں صوبائی اسمبلی کے 123میں سے 74اراکین نے اپنے گوشوارے جمع کئے ہیں جبکہ تاحال 49اراکین اسمبلی نے اپنے اثاثوں کے گوشوارے جمع نہیں کرائے ہیں اثاثے کے گوشوارے جمع نہ کرنے پر 15اکتوبر کے بعد اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی جائیگی الیکشن کمیشن کی جانب سے جن اراکین اسمبلی کے گوشوارے جمع کرائے ہیں ان کی چھان بین شروع کر دی گئی ہے صوبائی اسمبلی کے جن 9اراکین نے گزشتہ روز اپنے اثاثوں کے گوشوارے جمع کر دیئے ہیں ان میں 2صوبائی وزراء اور صوبے کا ایک اہم ترین شخصیت بھی شامل ہے اپوزیشن کے زیادہ تر اراکین نے بھی اثاثوں کے گوشوارے جمع نہیں کرائے ہیں۔
گوشوارے جمع

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...