کراچی: درجہ حرارت 40ڈگری تک پہنچ گیا‘ اکتوبر میں شدید گرمی

کراچی (خصوصی رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) اکتوبر میں صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ ہفتہ 7 اکتوبر کو درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں درجہ حرارت 45 سے 50 سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر کی ہدایت کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوب مغربی سمت سے چلنے والی خشک سمندری ہوائیں بند ہوگئیں اور درجہ حرارت مسلسل بڑھنا شروع ہوگیا ہے۔ شہر میں گرمی کا دورانیہ 8 سے 13 اکتوبر تک ہے۔ جنوب مغربی سمت سے چلنے والی خشک سمندری ہوائیں بند ہوگئیں اور درجہ حرارت مسلسل بڑھنا شروع ہوگیا اور کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور شہر کا موجودہ درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ چکا ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق کراچی میں موسم گرما سال میں دوبار آتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہواﺅں کا رخ بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباﺅ سے تبدیل ہوگیا ہے اور اس تبدیلی کی وجہ سے درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہورہا ہے جبکہ آئندہ چند روز میں پارہ 45 سے 50 ڈگری کو چھو سکتا ہے۔
کراچی/گرمی

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...