جہانیاں(آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم سکو نت9اکتوبر بروز پیر منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصدقصبوں ،شہروں کی حالت زار اور رہائش کے انسانی حق کی بنیادی ضرورت کے بارے میں آگہی پیدا کرنے کے علاو ہ مستقبل میںانسانی سکونت کے حوالے سے درپیش مسائل پر اجتماعی شعور اجاگر کرنا ہے۔اس دن کے حوالے سے سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ڈاک کا عالمی دن بھی 9اکتوبرپیر کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصدعوام کو ڈاک کے نظام ، ڈاک ٹکٹوںاور یادگاری ٹکٹوں کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔
عالمی دن
پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم سکو نت اور ڈاک کل منائے جائیں گے
Oct 08, 2017