دوسرا ٹیسٹ :جنوبی افریقن اننگز 573رنز پر ڈکلیئر‘ بنگلہ دیش فالو آن کا شکار

Oct 08, 2017

بلوئم فونٹین (سپورٹس ڈیسک )بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے رنز کے پہاڑ تلے دب گئی ‘فالو آن کا شکار ‘دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے سات رنز بنا لئے ۔ میزبان ٹیم کی پہلی اننگز کا سکور برابر کر نے کیلئے مزید 419رنز درکار ہیں ۔جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز 573رنز 4کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کر دی ۔ ڈین ایلگر 113‘مارکرم 143‘ہاشم آملہ 132اور فف ڈوپلیسی 135رنز بناکر نمایاں رہے ۔بنگلہ دیشی ٹیم پہلی اننگز میں 147رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ سات کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے ۔ لٹن داس 70رنز بناکر نمایاں رہے ۔ کاگیسو ربادا نے 5کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔

مزیدخبریں