محمد عامرزخمی ‘ سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے

لاہور(نمائندہ سپورٹس ) فاسٹ بائولر محمد عامر انجری کے سبب سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔ محمد عامر دبئی میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن پنڈلی کی تکلیف کے سبب اپنا 17واں اوور نامکمل چھوڑ کر ڈریسنگ روم میں چلے گئے تھے، انھیں ایم آر آئی کیلیے بھیجا گیا جس میں انجری کی شدت کا اندازہ ہوا‘ان کا ٹیسٹ آج ہوگا۔محمد عامر کو 3 ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے، وہ دبئی ٹیسٹ میں مزیدبائولنگ نہیں کر سکتے البتہ بیٹنگ کیلئے دستیاب ہوں گے، پی سی بی متبادل کا اعلان بعد میں کریگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...