مصر میں صحافیوں سے "جینز" نہ پہننے کا مطالبہ

ققاہرہ(آئی این پی )مصر میں میڈیا سپریم کونسل کے سربراہ مکرم محمد احمد نے صحافیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صحافیوں کے وقار کا احترام کرتے ہوئے آئندہ جینز کی پتلون یا پھٹی ہوئی جینز نہ پہنیں۔مصری میڈیا کے مطابق کونسل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ صحافیوں کا جینز کی پتلون یا پھٹی ہوئی جینز پہننا اس پیشے کے ذوق اور بنیادوں سے میل نہیں کھاتا۔ انہوں نے باور کرایا کہ ریاست نے صحافیوں کے لیے تربیت اور ٹینالوجی کے الاﺅنس میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے لہذا صحافیوں کو چاہیے کہ وہ اپنے ظاہری حلیے کو بہتر بنانے کے لیے اس اضافے سے فائدہ اٹھائیں۔مکرم محمد احمد نے واضح کیا کہ "جینز یا پھٹی ہوئی جینز میں ملبوس صحافی کسی ذمے دار یا عہدے دار سے ملاقات نہیں کر سکتا"۔ انہوں نے بتایا کہ کونسل اس رجحان پر روک لگانے کے طریقہ کار پر غور کر رہی ہے۔مصری حکومت نے صحافیوں کی انجمن میں شامل ہونے والے ہر صحافی کے لیے تربیت اور ٹیکنالوجی الانس کی مد میں مختص رقم کو بڑھا کر ماہانہ 1680 مصری پانڈ (80 ڈالرکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مصر/جینز

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...