رومانیہ کی سیمونہ ہلیپ ٹینس میں عالمی نمبر ون بن گئیں

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) رومانیہ کی سیمونہ ہلیپ پہلی بار ٹینس کی دنیا میں عالمی نمبر ون کھلاڑی بن گئیں ۔ گزشتہ روز انہوں نے چائنہ اوپن ٹینس ٹورنا منٹ کے سیمی فائنل میں جیلینا اوسٹا پینکو کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ انکی کامیابی کا سکور چھ دو اور چھ ایک رہا ۔ سپین کی گیبرائن موگوروزا ورلڈرینکنگ میں دوسری پوزیشن پر چلی گئی ہیں ۔ان کا مقابلہ آج کیرولین گارشیا یا پیٹرا کویٹووا سے ہوگا۔ 26سالہ ہلیپ کی عالمی نمبر ون کی رینکنگ کل جاری کی جائیگی ۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...