دبئی ٹیسٹ: سری لنکا 482 رنز پر آئوٹ‘ یاسر شاہ کے 6 شکار

Oct 08, 2017

لاہور (نمائندہ سپورٹس )سری لنکا نے اوپنر کرونارتنے کی 194 رنز کی اننگز کی بدولت پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 482 رنز بنا لیے، یاسر شاہ نے 6 وکٹیں حاصل کرلیں۔دبئی میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان نے سری لنکا کی پوری ٹیم کو 482 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد دوسرے روز کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے 51 رنز بنا لیے۔سمیع اسلم 30 اور شان مسعود 15 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔پاکستان کو سری لنکا کے پہلی اننگز کا سکور کو برابر کرنے کے لیے مزید 431 رنز درکار ہیں۔ دوسرے روز سری لنکا نے کھیل کا آغاز کیا تو اس کا سکور 3 وکٹوں پر 254 رنز تھا۔یاسرشاہ نے دنیش چندی مل کو 62 رنز پر آئوٹ کردیا۔ نیروشان ڈیکویلا 52 رنز بنا کر محمد عباس کا شکار بنے۔ وہاب ریاض نے 196 رنز کی اننگز کھیلنے والے کرونارتنے کی وکٹیں اڑادیں اور انھیں 4 رنز کے فرق سے ڈبل سنچری سے محروم کردیا ۔پریرا 58 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے ۔ سرنگا لکمل 8 رنز بنا سکے ۔سری لنکا کی پوری ٹیم 482 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ یاسر شاہ نے 6، محمد عباس نے 2، وہاب ریاض اور محمد عامر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے پہلے روز سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔ سدیرا سماراوکراما نے 35 گیندوں پر 38 رنز کی اننگز کھیل کر پاکستانی ٹیم کو دباؤ میں لے لیا لیکن اس موقع پر محمد عامر نے اپنی ہی گیند پر عمدہ کیچ لے کر ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا تھا۔ یاسر شاہ نے کشال مینڈس کو آؤٹ کر کے پاکستان کو تیسری کامیابی دلا دی۔

مزیدخبریں