قڈھاکہ (اے ایف پی + صباح نیوز) بنگلہ دیش میں اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوارڈینیٹر رابرٹ واٹکنز نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں 8 لاکھ روہنگیا مسلمان مہاجرین کے لئے میگاکیمپ کا منصوبہ خطرناک ہوگا۔ ایک ہی جگہ زیادہ رش کے باعث جان لیوا بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہوگا۔ انہوں نے کہا مہاجرین کے لئے مزید کیمپ قائم کرنا ہونگے۔ میگا کیمپ میں وبائی بیماریاں پھیلنے اور آگ لگنے کا خطرہ بھی ہوسکتا ہے۔ میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے اور متاثرین بدستور بنگلہ دیش آرہے ہیں۔ جبکہ ایک بنگلہ دیشی وزیر نے خبردار کیا ہے کہ پناہ گزینوں کے سیلاب کو روکنا مشکل ہے۔ 8لاکھ روہنگیا مسلمانوں کو ایک کیمپ میں منتقل کردیا جائے گا۔امریکی ٹی وی کے مطابق میانمار سے نسل کشی سے بچ کر بنگلادیش پہنچنے والے مسلمان وطن واپسی سے انکار کر رہے ہیں کیونکہ انہیں جان کا خطرہ ہے۔ بنگلہ دیش کے وزیر شاہ کمال نے امریکی ٹی وی کو بتایاکہ ملک میں روہنگیا پناہ گزینوں کا سیلاب نہیں رک رہا اور 8لاکھ پناہ گزینوں کو سنبھالنا اور انہیں خوراک فراہم کرنا مشکل ہے۔تمام پناہ گزینوں کو ایک علاقے میں منتقل کیا جائے گا۔ شاہ کمال کا کہنا تھا کہ 3سے 4لاکھ پناہ گزین پہلے سے بنگلہ دیش میں موجود ہیں۔
اقوام متحدہ