نئی دہلی (آن لائن) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ دو پاکستانی شہریوں کو طبی ویزے جاری کئے جائیں گے ۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ سشماسوراج نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ لاہور کے ایک شہری عذیر ہمایوں کی درخواست پر اس کی تین سالہ بچی کے دل کے آپریشن کے لئے اسے میڈیکل ویزا جاری کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ان کی ہمدردیاں عزیز ہمایوں اور ان کی بیٹی کے ساتھ ہیں اور وہ تین سالہ بچی کی جلد صحتیابی کی خواہاں ہیں ۔
سشما سوراج