منڈی بہاﺅ الدین: دوران ڈلیوری خاتون کی تصاویر سوشل میڈیا پر آ گئیں، انکوائری کا حکم

منڈی بہاﺅ الدین (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے لیبرروم میں ڈلیوری کے آپریشن کے دوران ڈاکٹر کی طرف سے تصاویر سوشل میڈیا پر آ گئیں۔ ڈپٹی کمشنر نے انکوائری کا حکم دیدیا۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاﺅ الدین کے لیبرروم میں لیڈی ڈاکٹر، ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل سٹاف کی طرف سے خاتون کی دوران ڈلیوری تصاویر بنانے کا معاملہ سامنے آیا، تصاویر میں دیکھاجا سکتا ہے کہ لیبرروم میں آپریشن کا عمل جاری ہے، بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی تصاویر بنائی گئی، یہ تصاویرسوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں، ڈی سی اوحافظ شوکت علی نے بنائی گئی تصاویر کا نوٹس لیا۔ فوری طور پر سی او ہیلتھ پرمشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی جو اس واقعہ کا تعین کرے گی۔
ڈلیوری/ ویڈیو

ای پیپر دی نیشن