اسلام آباد (صباح نیوز)پارلیمینٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس آئندہ ہفتے شروع ہوں گے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس کل پیر کو جبکہ سینیٹ کا اجلاس اگلے روز منگل کو ہو گا۔ دونوں ایوانوں میں اہم امور زیر بحث آئیں گے۔ سینیٹ کا اجلاس اپوزیشن جماعتوں کی ریکوزیشن پر طلب کیا گیا ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس شام پانچ بجے سپیکر ایاز صادق کی صدارت میں ہو گا، معمول کا ایجنڈا نمٹایا جائے گا۔
قومی اسمبلی / سینٹ