لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کی ارکان پنجاب اسمبلی تحسین فواد ، حناپرویز اوربشریٰ انجم نے کہا ہے کہ نواز شریف کو قوم کی خدمت سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی،ملک و قوم کے دشمن مخالفت کی آخری حد تک پہنچ چکے ہیں، کب تک عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والی حکومتوں کی تذلیل کی جاتی رہے گی۔این اے 120میں مسلم لیگ(ن) کو ہر طرح سے زیر کرنے کی کوشش کی گئی لیکن تمام قوتیں شرمندہ ہوئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ شر پسند عناصر پاکستان کی ترقی کی دشمن قوتوں کے ہاتھوں کھلونا بنے ہوئے ہیں۔
نواز شریف کو قوم کی خدمت سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی تحسین فواد ، حناپرویز اوربشریٰ انجم
Oct 08, 2017